خیبر پختونخوا کا ایوان مکمل، سینیٹ کی 11 نشستوں پر الیکشن آج ہوگا

پشاور:مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے بعد کے پی کا ایوان مکمل ہوگیا۔
سینیٹ الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج مکمل ہو گیا، خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی11 نشستوں پرالیکشن آج ہوگا، پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے، 145ارکان اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔
سینیٹ کی11نشستوں میں 6 سیٹیں حکومت جبکہ 5 اپوزیشن کو ملیں گی، حکمران جماعت نے ارکان اسمبلی کو صبح 9بجے اسمبلی سیکرٹریٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
Load/Hide Comments