میرپورخاص میں ثقافتی میلے کے سلسلے میں ابن سینا یونیورسٹی میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میں ثقافتی میلے کے سلسلے میں ابن سینا یونیورسٹی میں ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ابن سینا یونیورسٹی کی جانب سے ثقافتی دن کے حوالے سے میرپورخاص میں ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید رضی محمد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمس العارفین، میرپورخاص پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور،ڈاکٹر حبیب الرحمن چوہان،ضمیر بالادی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کے لوگوں نے اپنی ثقافت، شاعری، زبان، ادب اور گیتوں کے ذریعے اپنی قوم میں وہ روح پھونک دی ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ثقافتی تقریب میں سی او او ناصر ابراہیم، ڈاکٹر اعجاز میمن،ڈاکٹر خادم حسین لاکھیر،ڈاکٹر عبدالقادر خان،ڈاکٹر جاوید مری،ڈاکٹر قدیر الحسن،رمضانہ چانگ،ڈائریکٹر کالجز ابن سینا یونیورسٹی ڈاکٹر حیدر پہلوانی سمیت طلبہ و طلبات کی بڑی تعداد موجود تھی مقررین نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم کی وجہ سے یہ دن نہیں منانا چاہیئے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ کی ثقافتی مزاحمت کے ذریعے ہی ہم انہیں یاد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے ثقافتی دن کی طرح پاکستان کی سطح پر بھی ثقافتی دن منایا جائے جس میں تمام قوموں اور برادریوں کے رنگ دنیا کے سامنے پیش کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ 3 دسمبر کو یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ اس تہوار کو شایان شان طریقے سے منائیں گے تقریب میں دیگر صوبوں کے طلباء نے بھی شرکت کی اور کہا کہ سندھ ملک کا واحد صوبہ ہے جس کے منفرد رنگ ہیں جو دوسری ثقافتوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اس موقع پر معروف فنکار ستار جوگی اور ان کے دوستوں نے مرلی پر ملی نغمے سنائے اور فنکارہ خوشبو لغاری نے قومی اور ثقافتی گیت گائے جس پر نوجوان اور یونیورسٹی کے اساتذہ رقص کرتے رہے تقریب کے دوران حادثے میں جاں بحق ہونے والے یونیورسٹی کے ایک طالبہ اور شہید فلسطینیوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔