میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا

میرپورخاص(بیوروررپورٹ) میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے حصہ لیا تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں چیمپئین آف چینج کے عنوان سے خواتین کو خود مختار بنانے کے لئے ریلی کا انعقاد کیا ریلی کی جہاں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی درجنوں لڑکیوں افشاں ۔کشف ملک ۔گنگا ۔امہ فروا اور دیگر نے حصہ لیا شہریوں نے مختلف مقامات پر خواتین ریلی کا خیر مقدم کیا ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن، پریس کلب کے صدر نذیر احمد پنہور، سوشل ویلفیئر آفسر جنید مرزا سمیت دیگر نے بھی خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی جہاں مقررین کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کی سڑکوں پر خواتین رائیڈر خود کو محفوظ سمجھ کر مردوں کے شانہ بشانہ اپنے روٹین کے کام سرانجام دیں اور مزید لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کریں ساتھ ہی آج کی ریلی دیگر خواتین کے حوصلہ بھی بلند کرے گی ریلی کے اختتام پر بائیک رائیڈر افشاں ۔ لڑکیوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلمٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں