ٹنڈوالہیار گوٹھ امام بخش جمالی کے رہائشیوں کا علاقے کے با اثر زمیندار اور محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

گوٹھ امام بخش جمالی کے رہائشیوں کا علاقے کے با اثر زمیندار اور محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ایس ڈی او ایری گیشن علاقے کے بااثر زمیندار کے کہنے پر ہمیں پانی فراہم نہیں کررہا ہے اور بھاری رشوت طلبی کا مطالبہ کررہا ہے مظاہرین کا الزام
تعلقہ جھنڈومری کے گوٹھ امام بخش جمالی کے در جنوں افراد نے قربان جمالی کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے قربان جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ بااثر زمیندار ہمارے گوٹھ کو خالی کرانے کے لیے مختلف حربوں سے تنگ کررہا ہے ہمارا گوٹھ قدیمی گوٹھ ہے محکمہ ایری گیشن کے ایس ڈی او سے ملی بھگت کرکے نئی نکلی جانے والی واٹر کو گوٹھ سے سات فٹ نیچے کھود کر نکلا جارہا ہے جس کا مقصد ہماری زمینوں کو بنجر کرنا اور ہمیں گوٹھ کو خالی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے سازش کی گئی جبکہ ایس ڈی ہمیں ہمارے حصے کا پانی بھی فراہم نہیں کر رہا ہے اور اس لکے لیے بھاری رشوت کا تقاضہ بھی کررہا ہے جس کا مقصد ہمیں تنگ کرنا ہے تاکہ ہم لوگ اپنی زمینوں کو بااثر زمیندار کو فروخت کرکے گوٹھ خالی کرکے چلے جائیں جو کہ ممکن نہیں انھوں نے وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلی سندھ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی ٹنڈوالہیار ڈی ایس پی جھنڈومری اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار سمیت علاقے سابقہ قومی و صوبائی اسمبلی ممبران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور گوٹھ کو خالی کرانے کی سازش کو روکا جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں