دبئی آنے اور جانے والی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں، دبئی حکام
دبئی میڈیا آفس کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے آگ لگ گئی، آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
دبئی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا ،واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی اقدام کے طور پر دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عارضی طور پر پروازوں کو معطل کر دیا ہے ۔
مسافروں کو متعلقہ ائیر لائنز سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments




