رتوڈیرو میں سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے آل پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ اسوسیئشن تحصیل رتوڈیرو کی جانب شاندار ثقافتی تقریب منعقد کی گی

آل پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ اسوسیئشن تحصیل رتوڈیرو کی جانب عروسہ ھال میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ضیاء الدین ساریو، ثناء اللہ لک، خالد حسین سومرو، عبدالوہاب میمن، سعید احمد ابڑو، مظہر علی قریشی، عبدالحفیظ ابڑو، عبداللہ گہانگہرو کے زیراہتمام ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فتح ماڈل سکول، مائی کڈس سکول سسٹم، آئیڈل ماڈل سکول، مہران ماڈل سکول، فوکس پبلک سکول، مئگنیفک پبلک سکول، ایلوینیرہ پبلک سکول، رائل سائنس پبلک سکول کے اساتذہ طلبہ اور طالبات سمیت والدین اور شہر کے معززین سید شاہد حسین شاہ، ڈاکٹر عمران اکبر عاربانی، اعجاز علی ساریو، سینئر صحافی گلبھار شیخ، مظفر علی بوزدار، شہزاد رضا عباسی اور دیگر نے شرکت کی، سکول کے بچوں کی جانب سے سندھ کے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ثقافتی اسٹال لگائے گئے تقاریر کیئے اور ٹیبلوز پیش کیے