پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا گیا

ٹنڈوالہیار : پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا گیا وہاں ٹنڈوالہیار میں بھی ایم ایس سول اسپتال ٹنڈوالہیار کی قیادت میں عوام میں آگاہی کے لیے سول اسپتال سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا
جس میں پیرا میڈیکل اسٹاف ڈاکٹرز محکمہ پولیس کے آفسران سمیت سول سوساٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقعے پر ایم ایس ڈاکٹر صابر قائم خانی نے واک سے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق سندھ میں ایچ آئی وی کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 23 ہزار 300 سے زیادہ ہوگئی متاثرین میں خواتین مرد بچے اور خواجہ سرا بھی شامل ہیں مرض پر کنٹرول کے لیے صوبے میں بیس سے زائد سینٹر قائم کیے گئے ہیں ٹنڈوالہیار کی سول اسپتال سمیت ضلع کی 14 پی پی ایچ آئی کے سینٹر پر ایچ آئی وی کا مفت ٹیسٹ کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں ایڈز کا ایک مریض سامنے آیا جس کا علاج کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ ضروری احتیاط کے ذریعے موذی مرض سے بچنا ممکن ہے ایچ آئی وی وائرس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ ایڈز میں تبدیل ہو جاتا ہے ایک ہی سرنج کا بار بار استعمال متاثرہ مریض کے زیر استعمال سرجیکل آلات اسکریننگ کے بغیر خون کی منتقلی یا ایڈز متاثرہ شخص سے جنسی تعلق ایچ آئی وی وائرس پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے سندھ میں رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد تیئس ہزار تین سو سے زیادہ ہے جن میں متاثرہ مردوں کی تعداد تیرہ ہزار سے زائد ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی تعداد تین ہزار سات سو چونسٹھہ ہے بدقسمتی سے ایک ہزار چار سوترپن بچے نو سو اٹھارہ بچیاں اور سات سو دس خواجہ سرا بھی اس موذی مرض میں مبتلا ہیں حکومت سندھ کے ایچ آئی وی پروگرام کے تحت موذی مرض میں مبتلا شخص پورے پاکستان میں کہیں بھی اپنا علاج اور تشخیص مفت کراسکتے ہیں