سانگھڑ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سر انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

سانگھڑ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سر انجام دینے پر ممتاز منگی کو ایوارڈ سے نوازا گیا.
سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے حیدر آباد میں قائم (ہینڈز انڈیپنڈنٹ لیونگ سنٹر) میں معذور افراد کو زندگی پرسکون گذارنے کے لئے قائم سینٹر میں بطور ٹرینر کام کرنے والے ممتاز منگی کو اس کی بہترین کارکردگی کے باعث انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا. اس موقع پر مقررین نے کہا کہ سماجی تنظیم ہیندز غریب اور پسماندہ لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے اور ضلع سانگھڑ میں معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مستقبل میں مزید کام کیا جائے گا تاکہ معذور افراد معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں. ایوارڈ تقریب میں ہیندز کے اعلی افسران سمیت ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو منیجر سانگھڑ منصور جبار ميمڻ نے بھی شرکت کی.
Load/Hide Comments