تمام توجہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے: رضوان سعید

واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت تمام توجہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔
پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید نے واشنگٹن ڈی سی میں تقریب سے خطاب کے دوران حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ چند برسوں میں موسمیاتی تغیراتی عمل کے باعث نہ صرف پاکستان کے ترقیاتی عمل کی رفتار بلکہ ترقیاتی پھیلاؤ کی شرح بھی متاثر ہوئی ہے، تاحال تمام توجہ امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر مرکوز ہے۔
رضوان سعید شیخ نے اس کوشش میں امریکی پاکستانی کمیونٹی کے بھرپور تعاون کی اپیل ہے۔
Load/Hide Comments