پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران پرحملوں کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننےکا خواہاں ہے۔

عطا تارڑ نےکہا پاکستان کشیدگی میں کمی کیلئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے، پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کےحل کیلئےکامیابی سے ثالثی کاکردار ادا کیا تھا۔

وفاقی وزیر نے طالبان کا اسپتال پر بمباری کاالزام بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، پاک فوج کےحملےدہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پرمرکوز رہے، افغان طالبان پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلاچکے۔

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ افغان طالبان رجیم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگردوں کے ساتھ ہے یا پاکستان کے ساتھ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں یا افغان طالبان رجیم کے انفرااسٹرکچر پر حملے کیے گئے، پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں