ایران نے بھارتی جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے شرط رکھ دی

ایران نے آبنائے ہرمز سے بھارتی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کے لیے شرط رکھ دی۔

ایران نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھتے ہوئے کہا کہ بھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنا ہے تو ایران کے تین جہاز واپس بھیجے تاہم بھارت نے ایران کی جانب سے یہ مطالبہ کیے جانے کی تردید کی ہے۔

یاد رہے ایران کے تیل سے بھرے تین جہاز بھارت نے جنگ شروع ہونے سے پہلے اس وقت قبضے میں لیے تھے جب بھارت کی امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل ہو رہی تھی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے اپنے تین بحری جہازوں کی واپسی کے ساتھ بھارت سے دواؤں اور طبی آلات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اس وقت 22 بھارتی بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں