قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں: شہبازشریف

نیویارک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نیویارک میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گرین ہاؤس گیسز میں کمی کیلئے عملی اقدمات کر رہا ہے، پاکستان متبادل توانائی، گرین انرجی کو فروغ دے رہا ہے، ماحولیاتی تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر شجر کاری کی جارہی ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ پورا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید مثاثر ممالک میں شامل ہے، 2022ء کے سیلاب میں پاکستان نے 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں