صیہونی فورسز کے حملے، 9 سال کے بچے اور 2 امدادی ورکروں سمیت 43 فلسطینی شہید
غزہ: غزہ پراسرائیل کے زمینی حملے جاری رہے۔
صیہونی فورسز کے حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے، شہدامیں 9سال کے بچے سمیت2ا مدادی ورکرز بھی شامل ہیں۔
جنگ میں شہدا کی مجموعی تعداد65ہزار 200 سے زائد ہوگئی، غزہ سول ڈیفنس کے مطابق غزہ سٹی سے اب تک 4 لاکھ50 ہزار فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ برازیل نے اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا اعلان کیا ہے۔
سپین کے بادشاہ فلپ ششم نے بھی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو درپیش ناقابلِ بیان مشکلات کی شدید مذمت کی ہے، مصر کے سرکاری دورے کے دوران اپنے بیان میں سپین کے بادشاہ فلپ ششم کا کہنا تھا کہ لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری کے باعث بدترین حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
فلپ ششم نے یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مداخلت کے باعث کی جانے والی یہ بمباری ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس نے ایک ناقابلِ برداشت انسانی بحران کو جنم دیا ہے اور غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔




