سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا میرپورخاص ریجن میں اہم اجلاس

سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (SEF) کا اجلاس ریجنل آفس میرپورخاص میں منعقد ہوا جس کی صدارت مینیجنگ ڈائریکٹر گہنور علی لغاری نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پروگرامز اینڈ پلاننگ نثار بانبھن، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نواب ظفر علی، ریجنل ہیڈ علی محمد شاہوانی اور ڈسٹرکٹ ہیڈز میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ نے اپنی ٹیموں کے ساتھ شرکت کی۔
اجلاس میں SEF کے منصوبوں کا جائزہ، کامیابیوں اور چیلنجز پر بات، مستقبل کی حکمت عملی اور اسکول وِزٹ پلانز پر زور دیا گیا۔
مینیجنگ ڈائریکٹر نے ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ SEF کا مقصد صوبے بھر میں مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہے۔ انہوں نے تمام ہائر اور سیکنڈری اسکولوں میں کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریاں لازمی بنانے اور SEF کی رسائی کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں