پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔

عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں