سابق سینیٹر مشتاق احمد فلسطین سے یکجہتی کیلئے احتجاج پر درج مقدمے سے بری

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج پر درج مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کو بری کر دیا۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی، جس پر تمام ملزمان کو بری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسلام آباد میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے احتجاج کرنے پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں