سپیکر پنجاب اسمبلی نے ریفرنس نہیں بھیجا، چیف الیکشن کمشنر سے رائے لی ہے: کنور دلشاد

اسلام آباد: سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے کہا کہ سپیکر نے ریفرنس نہیں بھیجا صرف مشاورت کی، سپیکر پنجاب اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر سے ابھی رائے لی ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر چاہتے ہیں اس حوالے سے کوئی قانون سازی ہونی چاہئے، اسمبلیوں میں جھگڑے، فساد ختم کرنے کے لئے قانون سازی ہونی چاہئے۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے کہاکہ اسمبلی کی ایڈوائزری کونسل موجود ہے، ہلڑبازی کا رواج انہوں نے شروع کیا، ہلڑ بازی نہیں ہونی چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں