مون سون بادلوں نے رنگ جما دیا، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش

لاہور: مون سون بادلوں نے رنگ جما دیا، ملک کے کئی شہروں میں بارش ہوئی۔

لاہور میں بادلوں نے سماں باندھ دیا،موسم خوشگوار ہوگیا،،ٹاؤن شپ، کینال روڈ، ہربنس پورہ ،کاہنہ، جلو موڑ، تاج باغ اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے، فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل جم کر برسے، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ میں بھی بادلوں کی اننگز، مری اور آزاد کشمیر میں بھی بادل برسے، مالم جبہ، کالام اور دیگر شہروں میں بارش ہوئی۔

ایبٹ آباد میں بارش کے باعث ندی دوڑ میں طغیانی آگئی، بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند ہوگئی، متعدد سیاح پھنس گئے،این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹے کیلئے طوفان اور بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں