پاکستان کا ایران سے مکمل اظہار یکجہتی، فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
نیویارک: پاکستان نے ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیلی ، امریکی حملے قابل مذمت قرار
عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کے حق دفاع کی بھرپورحمایت کرتے ہیں، گزشتہ اجلاس میں خطرناک کشیدگی سے خبردار کیا گیا تھا، سفارت کاری سے امن کی کوششوں کو نظر انداز کیا گیا۔
پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے یو این چارٹر کے مطابق اصولی مؤقف اپنایا۔
Load/Hide Comments




