کینالز منصوبہ بند کرنے کا اعلان ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب تک کینالز کا منصوبہ بند کرنے کا اعلان نہیں ہوگا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے ٹی پی لنک کھولا ہے، ہم پہلے ہی اس پر اعتراض کرچکے ہیں، اس وقت پانی کی 50 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹی پی لنک نہیں کھولنا چاہئے تھا، پنجاب اپنا کیس خود خراب کر رہا ہے، ہمارا کیس اور مضبوط ہو رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں