پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد منفی زون میں جانے لگی
کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اچانک سے منفی زون میں جانے لگی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1300 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس 1509 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments




