صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت

اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد ایک جمہوری اور خود کفیل پاکستان کا وژن رکھتے تھے، ہم قائد کی بصیرت، غیرمتزلزل ہمت اور بے مثال عزم کی یاد تازہ کر رہے ہیں، قائداعظم نے وہ کردکھایا جس کوبہت سے لوگ ناممکن سمجھتے تھے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کی انتھک محنت کی بدولت ہمارا وطن پاکستان معرض وجود میں آیا۔

محمد شہبازشریف نے کہ اکہ قائد کی جدوجہد کا سفر یقین کی طاقت کے ذریعے خوابوں کی تعبیر کا ثبوت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں