وزیر اعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت و متعلقہ وفاقی وزراء شرکت کریں گے، صوبائی وزرائے اعلیٰ، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال بھی زیر غور آئے گی، صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈی نیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکاء کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں