9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ملتوی

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اے ٹی سی لاہور میں عسکری ٹاور سمیت سانحہ نو مئی کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید، شاہ محمود قریشی اور اعجاز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس، تھانہ گلبرگ اور تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں