شیخوپورہ: احسن اقبال کی جیب سے چور موبائل فون لے اُڑا

شیخوپورہ: شیخوپورہ میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب سے نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال شیخوپورہ میں ایم پی اے رانا افضال حسین کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے، اس دوران کسی نے ان کی جیب سے موبائل فون نکال لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کا موبائل فون ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں