سانحہ ماچھکہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اقلیتی اہلکاروں کی آخری رسومات ادا
خان پور: سانحہ ماچھکہ میں اقلیتی اہلکاروں کی آخری رسومات آبائی علاقہ ماڑی اللہ بچایا میں ادا کردی گئیں۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے اجے رام، بیرل رام کی ہندو رسومات کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی، رسومات میں ہندو کمیونٹی کے علاوہ اہل علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
دونوں اہلکاروں کی میتیں گھر پہنچنے پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے، اقیلتی اہلکاروں کے والد نے کہا کہ ہمارے بیٹوں نے ملک کی خاطر جان کے نذرانے پیش کئے، اپنے اور بیٹے پولیس میں بھرتی کرکے ڈاکوؤں سے بدلہ لیں گے۔
Load/Hide Comments




