ٹخنے کی انجری: شامی کی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار
ممبئی: بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی کرکٹ میں واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے، مینجمنٹ اس حوالے سے جلد بازی نہیں کرنا چاہتی۔
محمد شامی نے گزشتہ برس اپنے ملک میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں آخری مرتبہ مسابقتی کرکٹ کھیلی، اس دوران وہ ٹخنے کی انجری سے دوچار ہوئے۔
فروری میں ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی اور اب وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیبلی ٹیشن جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے باؤلنگ پریکٹس شروع کردی تاہم ان کی آئندہ ماہ بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں واپسی کا امکان نہیں۔
شامی کا ہدف اکتوبر میں رانجی ٹرافی کا ابتدائی میچ ہے، مصروف ترین سیزن کی وجہ سے مینجمنٹ اپنے اہم فاسٹ باؤلر کی فٹنس کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی۔
Load/Hide Comments




