پاکستان تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

جلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ 8 ستمبر کو ہوگا، 8 ستمبر کے جلسے سے متعلق پہلے ہی نوٹیفائی ہو چکا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں