لاہور کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان
لاہور: لاہور میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہونے کے باعث حبس کی کیفیت بھی محسوس ہو رہی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر لاہور میں آج بارش برسنے کے امکانات کم ہیں۔
Load/Hide Comments




