اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں:علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہےکہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں۔
پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے وجود کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا،ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں اور پیسہ عوام پر ہی لگانا ہے، ہم نے مل کر ملک کی خدمت کرنی ہے، اور عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے، مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں نے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔
Load/Hide Comments




