بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز: قومی سکواڈ کا اعلان، سعود شکیل نائب کپتان مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

قومی سکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر جمال کی سکواڈ میں شمولیت کو فٹنس سے مشروط کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں