راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹھنڈی ہواؤں سے ماحول بہتر ہو سکتا ہے: اسد عمر

لاہور:سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد کی ٹھنڈی ہواؤں سے ماحول میں بہتری آ سکتی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘دنیا کامران خان کیساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ میرے پاس اندر کی خبریں نہیں لیکن کچھ اچھی خبریں آ رہی ہیں، ملکی حالات کی بہتری سے معاملات بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ صرف عام آدمی نہیں کاروباری طبقہ بھی پریشان ہے، حکومت نے 1700 ارب کے ٹیکسز لگائے، بجٹ کے بعد منفی اثر پڑا ہے، لوگ ملک کی سیاسی غیریقینی صورتحال سے پریشان ہیں۔

سینئر سیاست دان اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کی باتوں سے بھی منفی اثر پڑا ہے، خواجہ آصف کی گفتگو سے بھی بے چینی میں اضافہ ہوا، معیشت کی بہتری کیلئے سیاسی استحکام لانا ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں