مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: مئی اور جون کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔

کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے، جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں