ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 106 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں