ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: بنگلادیش کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف

نارتھ ساؤنڈ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دے دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ اے میں شامل آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایونٹ کے 44 ویں میچ کیلئے انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

انٹیگووا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں بارش کے باعث ٹاس کچھ دیر تاخیر کا شکار ہوا۔

بنگلادیش کی بیٹنگ
بنگلادیش نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے، کپتان نجم الحسین سب سے زیادہ 41 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے توحید ہری ڈوئے 40، لٹن داس 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ تسکین احمد 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، علاوہ ازیں بنگلادیش کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 3، ایڈم زیمپا نے 2، مچل سٹارک، مارکس سٹوئنس اور گلین میکس ویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے گروپ اے میں بھارت، افغانستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس سے قبل ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے ہونے والے میچز میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں