ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پرخوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ: قومی شاہراہ پر جھرک علاقہ کے قریب ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، حکام کے مطابق ٹریلر اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 5 ہوگئی

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد موقع پرہی دم توڑ گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخمی ہسپتال لے جاتے ہوئے انتقال کرگیا۔

ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو حیدرآباد سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں