پریس کانفرنس میں جو کہا اس پر کھڑا ہوں، کسی جج کا نام لیکر بات نہیں کی: فیصل واوڈا

کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنی عزت پر گردن کٹوا دوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے جو پریس کانفرنس میں کہا اس مؤقف پر کھڑا ہوں، جو ہماری پگڑی اچھالے گا ہم اس کی پگڑی کا فٹ بال بنا دیں گے، مجھے کوئی گالی دے گا جواب میں دو گالیاں دوں گا، میں نے کسی جج کا نام لیکر بات نہیں کی، اگر آپ مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینے پڑیں گے۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا، مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں چیف جسٹس کو سمجھا بھی سکتا ہوں اور شواہد میں بھی ان کی مدد کرسکتا ہوں، مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ، طلال چودھری، وزیراطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے، میرا گناہ یہ ہے کہ میں نے سوال اٹھائے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں