آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی آئل ٹینکر ’سیڈر‘ کو آبنائے ہرمز میں روک دیا گیا۔ تاریخیکتابیں دریافت کریں
فارس کے مطابق سعودی ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزر رہا تھا کہ اسے اچانک روک دیا گیا جبکہ جہاز کی جانب سے خودکار شناختی نظام بھی اچانک فعال کر دیا گیا۔
ایران کے جوابی حملوں پر امریکی صدر بھڑک اُٹھے؛ ناکام اور مردہ ملک قرار دیدیا
ایران کی نئی دفاعی ٹیکنالوجی؛ آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون ایم کیو 9 مار گرایا
رپورٹ کے مطابق ٹینکر میں 20 لاکھ بیرل تک تیل لے جانے کی گنجائش ہے۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی ایک آئل ٹینکر اور فوجی فورسز سے متعلق واقعے کی اطلاع موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم فارس نے یہ واضح نہیں کیا کہ برطانوی تصدیق کا واقعہ اسی سعودی ٹینکر سے متعلق ہے یا نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں