ججز سمری پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ، صدر سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد

اسلام آباد: ججز کی سمری پر دستخط نہ کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صدر مملکت سے مذاکرات کا ٹاسک اسپیکر قومی اسمبلی کے سپرد کر دیا۔

وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں صدر مملکت کے قانونی مشیر عرفان قادر اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ججز تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں