فوجی حملوں کے بجائے پابندیاں ایران کو جھکا سکتی ہیں، امریکی حکام

واشنگٹن: امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اور مالی دباؤ ممکنہ طور پر فوجی حملوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا خیال ہے کہ معاشی دباؤ تہران کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں امریکی انتظامیہ کے سینئر حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ایران کو پیٹرول کی قلت، بینکوں سے بڑے پیمانے پر رقوم نکلوانے کے خدشات اور اپنے جنگجوؤں کو ادائیگیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی نے ملک پر مالی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں