برطانیہ نے ایران پر حملوں کے لیے برطانوی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، بلومبرگ

برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے پر امریکا کو ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈے استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت ایسے حملوں کو براہِ راست جنگ میں شمولیت کے بجائے دفاعی کارروائی قرار دیا جاتا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ جمعے کیئر اسٹارمر نے سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی کیا جس میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور برطانیہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں