ایران کا کویت میں امریکی فوجی کیمپ پر حملہ، میزائل سسٹم نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: ایران کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ عریفجان میں موجود امریکی ہمارز میزائل سسٹمز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا تاہم امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔
Load/Hide Comments




