ماڈل ہما سلیم کا مشہور کرکٹر پر ہراساں کرنے کا سنگین الزام

پاکستانی ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پر ایک نامعلوم کرکٹر کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور جلد ہی قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

مزید دریافت کریں
نیوز ویڈیو پیکیج
اردو نیوز
News in Urdu
معروف ماڈل ہما سلیم نے سوشل میڈیا پیلٹ فارم انسٹاگرام پر لگائی اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ شخص سے رابطے میں نہیں ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں اور ان کے قریبی افراد کو مبینہ طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

مزید دریافت کریں
اشتہار کی جگہ
Wildlife
بین الاقوامی خبریں
ماڈل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ مناسب وقت پر اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ اس معاملے کی مزید تفصیلات اور شواہد سامنے لائیں گی۔ Textiles& Nonwovens

واضح رہے کہ ہما سلیم نے اپنی پوسٹ میں متعلقہ کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا ہے اور تاحال ان الزامات کے حوالے سے کسی کرکٹر یا ان کے نمائندے کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں