صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر ایرانی صدر کا ردعمل سامنے آ گیا
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سخت بیانات کے بعد ایران نے بھی واضح اور سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سرزمین کے ہر حصے کا دفاع پوری قوت سے کیا جائے گا۔
مزید دریافت کریں
Dictionaries & Encyclopedias
Politics (Right)
Wildlife
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری ٹی وی سے خطاب میں کہا کہ ایران کو دباؤ یا دھمکیوں سے جھکایا نہیں جا سکتا۔ GeographicReference
انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر جنگی مقاصد حاصل ہو چکے ہیں تو پھر مسلسل دھمکیوں کی ضرورت کیوں پیش آ رہی ہے؟
مزید دریافت کریں
بین الاقوامی خبریں
خبروں کی ویڈیوز
آن لائن اخبار
انہوں نے کہا کہ ایران کو تقسیم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو اپنے نتائج پر نظر ڈالنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Express News
معاہدہ کرو ورنہ اگلا ہدف بجلی گھر اور پل ہوں گے، صدر ٹرمپ
ان کے بقول ایرانی قوم اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کے تحفظ کے لیے متحد ہے اور ہر ممکن اقدام کرے گی۔ GeographicReference
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ مخالف فریق پہلے سے طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باقاعدہ جنگی راستہ اختیار کر چکا ہے اس لیے اب اس یادداشت کی عملی حیثیت باقی نہیں رہی۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور اس کی پائیدار ترقی سے متعلق اسٹریٹجک ایکشن پلان کی بھی منظوری دے دی ہے جسے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




