ایران کے نیوی جہاز پر حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوئے؛ کویت کی تصدیق

ایران نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے ہیں جس میں ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویتی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے حملوں میں کویتی بحریہ کا ایک جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید دریافت کریں
Newspapers
Politics (Right)
Flora & Fauna
بیان میں مزید کہ اگیا ہے کہ بحری جہاز پر حملے میں 4 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوگئے جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ Wildlife

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے ایک بیلسٹک میزائل، 5 کروز میزائل اور 33 ڈرون داغے گئے تھے لیکن کویتی فضائی دفاعی نظام نے تمام میزائلوں اور ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کر دیا۔

مزید دریافت کریں
Geographic Reference
Translation Tools & Resources
خبروں کی ویڈیوز
بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ائیران کے حملوں کا رخ صرف فوجی اہداف تک محدود نہیں تھا بلکہ شہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

میزائلوں اور ڈرونز کا ملبہ اور دھاتی ٹکڑے ملک کے مختلف علاقوں میں گرے جس سے متعدد مقامات پر مادی نقصان ہوا تاہم شہری ہلاکتوں کی اطلاع نہیں ملی۔ Wildlife

ایران نے دعویٰ کیا کہ اس نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں اس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں