اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے 4 ایرانی میزائل تباہ کردیے: اردنی مسلح افواج
اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے داغے گئے 4 میزائلوں کو اردن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا ہے۔
دوسری جانب کویت کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ ملکی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن اہداف سے نمٹ رہی ہیں۔
کویتی فوج کے سربراہ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو جاری بیان میں کہا کہ مسلح افواج اس وقت کویتی فضائی حدود میں موجود دشمن اہداف کو روکنے میں مصروف ہیں۔
Load/Hide Comments




