امریکا کا ایران سے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے کے عوامی اعلان کا مطالبہ، ساتھ دھمکی بھی دیدی

واشنگٹن: امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کیا جائے ۔

امریکی حکام کے مطابق امریکا نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر نہ کیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطا بق امریکی حکام نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی نہ دینے پر امریکا کے پاس عسکری آپشنز موجود ہیں، مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

امریکی عہدیدار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ جہازوں پر حالیہ حملے ایرانی نظام کے سخت گیر حصے کے باعث ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں