مشرق وسطیٰ کشیدگی عروج پر! امریکا کا ایران کے 170فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں نمایاں شدت لاتے ہوئے صرف دو روز کے دوران 170 ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، ڈرون آپریشن مراکز، میزائل ذخیرہ کرنے والے گوداموں اور ساحلی لاجسٹک تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کارروائی کا مقصد ایران کی دفاعی اور بحری صلاحیتوں کو کمزور کرنا اور خطے میں جہاز رانی کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی صلاحیت کو مفلوج بنانا تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فضائی حملے انتہائی مربوط منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جن میں ایران کے مختلف فوجی مراکز پر بیک وقت کارروائیاں کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملوں کے دوران متعدد ایسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں فضائی دفاعی نظام نصب تھا، جبکہ ڈرون آپریشنز اور میزائل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات بھی حملوں کی زد میں آئیں۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ان اہداف کی تباہی سے ایران کی عسکری صلاحیت کو نمایاں دھچکا پہنچا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں