ایرانی حملوں کی نئی لہر، بحرین میں ایک بار پھر خطرے کے سائرن بج اٹھے
بحرین میں ایک بار پھر فضائی خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں، جس کے بعد وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
اس سے قبل ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے اعلان کیا تھا ’بحرین میں امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کا نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے‘۔
حکام کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں یا قریبی محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں اور سکیورٹی اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔
Load/Hide Comments




