مشکلات کے شکار برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکلات کے شکار برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ کیئر اسٹارمر برطانیہ کے وزیرِ اعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کیئر اسٹارمر دو نہایت اہم معاملات امیگریشن اور توانائی پر بری طرح ناکام رہے۔خاص طور پر شمالی سمندر میں تیل کے ذخائر کھولنے میں ناکامی کا ذکر کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں کیئر اسٹارمر کے لیے نیک خواہشات رکھتا ہوں!
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ میں سیاسی دباؤ کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی میڈیاکے مطابق امکان ہےکہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے، کیئراسٹارمرنئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا روڈمیپ بھی دیں گے۔
وزیراعظم اسٹارمر پر لیبرپارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مسلسل دباؤ ہےکہ وہ عہدہ چھوڑنے کا ٹائم ٹیبل دیں، یہ دباؤ اینڈی برنہم کے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچنے سے بڑھ گیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق کیئر اسٹارمرکو معلوم ہوچکا ہے کہ لیبر ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اینڈی برنہم کے ساتھ ہے۔




